ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا ایک اور شرمناک واقعہ : ملزم گرفتار

بھٹکل میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا ایک اور شرمناک واقعہ : ملزم گرفتار

Sun, 05 Mar 2017 19:46:28    S.O. News Service

بھٹکل:5/مارچ    (ایس او نیوز) ایک پرائیویٹ کالج کے پرنسپال اور لیکچرر سمیت تین لوگوں کے ذریعے مبینہ طور پر ایک نابالغ طالبا کی عصمت لوٹنے کی کوشش کی واردات کے بعد بھٹکل میں ایک اور نابالغ  لڑکی کی عصمت دری کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق گلمی کا مکین محمد الطاف (32)  چوتنی کی ایک نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر مرڈیشور لاڈج لے گیا اور  وہاں اس کے ساتھ رات گذارنے کے بعد اگلے روز لڑکی کو واپس اُس کے گھرکے قریب چھوڑدیا۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی جب شام تک گھر نہیں پہنچی تو گھروالوں نے فوری پولس تھانہ میں جاکر لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع دی۔  اگلے روز جب لڑکی گھر پہنچی تو لڑکی کی والدہ نے لڑکی کو ساتھ لے کر تھانہ پہنچتے ہوئے شکایت درج کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ پولس نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے متعلقہ غریب اور مزدور پیشہ  خاتون کو واپس بھیج دیا۔ مگر اگلے روز جب الطاف چوتنی پہنچا تو مقامی عوام نے اس کی اچھی طرح دھلائی کردی اور پولس کے حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ  اس شخص کے خلاف معاملہ درج کیا جائے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ خواتین و اطفال سے بھی رابطہ کرتے ہوئے واقعے کی جانکاری دی، جن کی مداخلت کے بعد پولس نے سنیچر شام کو بالاخر معاملہ درج کرلیا اور لڑکی کو سرکاری اسپتال لے جاکر جانچ کی، جس کے بعد اس بات کا خلاصہ ہوا کہ لڑکی کی عصمت لوٹی گئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ الطاف نے اپنے ایک دوست کی کار استعمال کی تھی اور لڑکی کو مرڈیشور لاڈج لے گیا تھا۔اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ پولس کار مالک سے بھی  پوچھ تاچھ کرے گی اور مرڈیشور لاڈج کے مالک سے بھی الطاف کو کمرہ دئے جانے پر شک کے گھیرے میں لے گی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق الطاف ایک آٹو رکشہ ڈرائیورہے اور شادی شدہ  ہے اور اسے ایک بیٹی بھی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی دماغی طور پر کچھ کمزور ہے۔

پولس نے الطاف کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے، مزید چھان بین جاری ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی بیندور کی ایک نابالغ طالبا نے پرائیویٹ ہائی اسکول و کالج کے پرنسپال شکیل مُلا، لیکچرر ندیم مُلا اور ایک کار ڈرائیور پر عصمت دری کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا، اس معاملے میں پولس نے ندیم کو جمعہ کے روز گرفتارکیا تھا، مگر شکیل اور کار ڈرائیور فرار ہوگئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ندیم کو کاروار عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ پولس ابھی بھی فرار شدہ ملزم شکیل مُلا اور کار ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔


Share: